طوفانی بارشیں اور برفباری۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

Jan 19, 2022 | 11:02:AM
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ جاری
کیپشن: بارشیں برفباری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اسلام آباد سمیت ملک بھر کے بالائی علاقوں میں شدید دھند کے بعد ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور،میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال  اورخوشاب میں بارش اور مری ، گلیات اور گردونواح میں برفباری کا امکان موجود ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہے گا۔

با جوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، و زیرستان، خیبر، شا نگلہ، ہری پور اورصوابی میں بارش، اور مردان، نو شہرہ، پشا ور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ، وزیر ستان اورکرم میں بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے۔

 سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں شدید دھند کا امکان ہے، چترال، دیر،کالام، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمال کی مہارت ۔۔برف پر ’’فگر اسکیٹنگ‘‘لڑکی کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے، پشین، لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اوربارکھان میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کاہنہ۔۔ لیڈی ڈاکٹر اہل خانہ سمیت قتل۔۔علاقے میں خوف و ہراس

 کو ہلو، نوکنڈی، دالبندین، سبی، قلات، کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کا امکان جبکہ لاہو، راولپنڈی، اٹک، چکوال، مری، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔