محمد سراج نے گابا میں اپنی پرفارمنس کو والد کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا

Jan 19, 2021 | 10:08:AM
محمد سراج نے گابا میں اپنی پرفارمنس کو والد کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے فاسٹ بالر محمدسراج برسبین کے گابا سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کرکے پرسنا، بشن سنگھ بیدی، مدن لال اور ظہیرخاں جیسے معروف بالرز  کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد سراج نے اپنے تیسرے ٹیسٹ میچ کی  دوسری اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ محمد سراج نے اپنی پرفارمنس کے حوالے سے  کہا ہے کہ میں نے اپنے والد کی دعاؤں کی بدولت یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ یاد رہےکہانہوں نے میچ کے چوتھے دن پیر کے رو ز یہ شاندار ریکارڈ اپنے نام کیا۔یہ ان کے کیرئیر کا تیسرا  ٹیسٹ ہے جس میں انہوں نے پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔اس سے پہلے گابا سٹیڈیم پر ایس پرسنا،بشن سنگھ بیدی، مدن لال اور ظہیرخان نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔