گرفتار خود کش حملہ آور خاتون سے متعلق ہوش رُبا انکشافات

Feb 19, 2023 | 14:10:PM
کوئٹہ میں سیٹلائیٹ ٹاون لیڈیز پارک سے گرفتار خود کش حملہ آور خاتون کے متعلق ہوش رُبا انکشافات سامنے آگئے
کیپشن: خاتون خودکش حملہ آور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کوئٹہ میں سیٹلائیٹ ٹاون لیڈیز پارک سے گرفتار خود کش حملہ آور خاتون کے متعلق ہوش رُبا انکشافات سامنے آگئے۔

خودکش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم کا تعلق بھی بی ایل ایف کے عسکری ونگ سے ہے جبکہ سسر ماسٹر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے۔ بیباگار بلوچ اور اسکا بھائی بی ایل ایف کمانڈر وں کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں۔

ان کمانڈروں میں واحد بخش قمبر، بی ایل ایف کا بانی ڈاکٹر اللہ نذر، دلیپ شکاری اور بی این ایم کا چٸیرمین غلام نبی ہیبتان شامل ہیں۔ 2016 میں بیباگار اور اسکا بھاٸی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازعے پر لڑاٸی کے نتیجے میں مارے گٸے۔

ماہل کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوٸی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چٸیرمین ہے۔ ماہل کو استعمال کر کے زور دیا گیا کہ وہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے۔

آخر کیوں بلوچ ماٶں بہنوں کو دشمن اپنے ناپاک عزاٸم کیلٸے استعمال کرتا ہے ؟ آزادی کے حصول کی نام نہاد تنظیمیں کب تک ملک دشمنی میں خواتین کو اس گھناٶنے اور خطرناک کھیل کا حصہ بناتی رہیں گی؟۔

بلوچ ایک غیرتمند قوم ہے اور یہ بلوچی تہذیب کے خلاف ہے کہ وہ عورت کو اسکی اولاد سے الگ کر کے خودکش حملہ آور بننے پر آمادہ کر دے، بلوچ پیسوں کیلٸے اپنی حرمت کو کبھی استعمال نہیں کر سکتا۔ دشمن کے ناپاک اور شرمناک عزاٸم بے نقاب ہو چکے ہیں اور اب کسی ماں کو اولاد سے الگ کر کے خودکش حملہ آور نہیں بنانے دیا جاٸیگا۔

سوشل میڈیا پر دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف کا خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو مسنگ پرسن بنانے کا پروپیگینڈا بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔ ٹوٸیٹر پر بی ایل ایف کی ”دا بلوچستان پوسٹ“ کے ہینڈل سے شاٸع ہونے والی تصویر اور اس پر بنایا گیا جھوٹا بیانیہ صرف اپنے مکروہ چہرے کو چھپانے کی ناکام سازش تھی جو پاکستانی قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔