جانور انسانوں کیساتھ کتنا پیار کرتے ہیں ؟؟دیکھئے ویڈیو میں 

Feb 19, 2022 | 13:43:PM
جانور ، انسان محبت
کیپشن: جانوروں کی انسانوں سے محبت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسان کا جانوروں اور پرندوں سے تعلق اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ خود انسان سے انسان کا۔ پرانے دور میں جانور اور پرندے بار برداری، سواری، رکھوالی، شکار میں مدد، خوراک کے حصول جیسے اہم مقاصد کو پورا کرنے کے لیے پالے جاتے تھے مگر موجودہ دور میں انہیں فوائد کے ساتھ ساتھ شوقین مزاج افراد بھی پالتے ہیں ۔انسان کو اپنی بقا کیلئے ہمیشہ ہی جانوروں کے سہارے کی ضرورت پڑی سفر، غذا یا تجارت کچھ بھی ہو انسان کا جانور پر بڑا انحصار رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں پیار، محبت،انسیت اور شفقت رکھی ہے۔ بعض لوگ جانوروں سے بےحد لگاورکھتے ہیں خاص طورپر پالتوں جانوروں سے اوراکثر بیشتر دیکھا گیا ہے کہ انسان اور جانوروں کی دوستی اتنی مثالی ثابت ہوتی ہے کہ جانور اپنے مالک سے محبت میں اپنی جان سے بھی گزرجاتا ہے مگر اپنے مالک پر آنچ نہیں آنے دیتا۔مغربی معاشرے میں تو جانوروں سے لگاو ایک عام سی بات ہے اور وہا ں بالخصوص کتّے اور بلیوں کی محبت کی کئی داستانیں موجود ہیں۔ ایک مشہور کہاوت ہے کہ 'مغربی عورت اپنے شوہر کو کچھ سمجھے نہ سمجھے مگر اپنے کتّے کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہے'۔


سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر لوو پاور کے نام سے ایک ٹویٹر صارف نے ایک ایسی ہی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ جانور انسان کیساتھ کتنا پیار کرتے ہیں؟ یہ دراصل مختلف ویڈیو ز کوملاکر ایک ویڈیوبنائی گئی ہے ۔ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختلف جانور انسانوں کو گلے سے لگا لیتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:تیزرفتار ٹرک کا ٹائر کھلنے کے بعد کیا واقعہ پیش آیا؟ خوفناک ویڈیو وائرل