شبلی فراز کہاں جارہے تھے اور اب کہاں ہیں؟ڈی آئی جی کوہاٹ کا اہم بیان سامنے آگیا

Dec 19, 2021 | 19:08:PM
ڈی آئی جی کوہاٹ، طاہر ایوب، وفاقی وزیر، گاڑی پر فائرنگ نہیں، پتھرائو ہوا ہے
کیپشن: شبلی فراز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب نے کہاہے کہ وفاقی وزیر کی گاڑی پر فائرنگ نہیں پتھراﺅہوا ہے ،شبلی فراز اپنے حلقے میں ووٹ ڈالنے کے بعد واپس پشاور جا رہے تھے ،شبلی فراز کو باحفاظت پشاور پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیاتھا جس میں ان کا گارڈ اورڈرائیور زخمی ہوئے ہیں ، تاہم ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب نے کہاہے کہ وفاقی وزیر کی گاڑی پر فائرنگ نہیں پتھراﺅہوا ہے ،شبلی فراز اپنے حلقے میں ووٹ ڈالنے کے بعد واپس پشاور جا رہے تھے ،پتھراﺅ کے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔طاہر ایوب نے کہاکہ پتھراﺅ سے شبلی فراز کی گاڑی کے فرنٹ ونڈسکرین ٹوٹی ہے ،حملے کے وقت پولیس سکواڈ تھا شبلی فراز کو باحفاظت پشاور پہنچا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ، وفاقی وزیر بال بال بچے