اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج کوئی چھٹی نہیں، سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل نوٹیفیکیشن فیک نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) احمق جعلسازوں نے 20 اپریل کو اسلام آباد راولپنڈی میں تعطیل کا جعلی نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر پھیلا دیا۔
"چھٹی" کے دیوانے پاکستانی سوشل میڈیا یوزرز نے اس جعلی نوٹیفیکیشن کو اندھا دھند پھیلا کر وائرل کر دیا۔ انتظامیہ کو وضاحت کرنا پڑی کہ کل 20 جنو کو پیر کے روز کوئی چھتی نہین ہو رہی، سرکاری ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔
سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلائی گئی افواہ کو لے کر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سرکاری سطح پر تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، راولپنڈی اسلام آباد میں 20 اپریل کو کوئی سرکاری چھٹی نہیں ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں کل بیس اپریل کو دفاتر بند ہونے کا جو جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوگیا ہو گیا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کل پیر کے روز چھٹی ہونے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے نام سے جعلی اعلامیہ گردش میں ہے، 20 اپریل سے دفاتر بند ہونے کی خبر بے بنیاد ہے، شہری غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی جاری رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ سرکاری سطح پر تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، راولپنڈی اسلام آباد میں 20 اپریل کو کوئی سرکاری چھٹی نہیں ہے، 20اپریل کو چھٹی والا وائرل شدہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔؎
اس طرح کے فیک نوٹیفیکیشن آئے روز سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلائے جاتے ہیں۔ ان کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ بعض اوقات انتظامیہ ایسے جعلی دستاویزات پوسٹ کرنے والوں کا پیچھا کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرتی ہے۔ اس کے باوجود احمق جعلساز بے فائدہ جعلسازی سے باز نہیں آتے۔