خبردار۔۔۔گورنر پنجاب کا بیوروکریسی کو بڑا حکم

Apr 19, 2022 | 18:38:PM
 گورنر پنجاب ۔عمر سرفراز چیمہ ۔ ڈپٹی کمشنر ۔لاہور ۔ملاقات 
کیپشن: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انتظامی امورکے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ سول سرونٹس ریاست کے ملاز ہیں وہ کسی بھی قسم کے سیاسی دباﺅ میں نہ آئیں ۔
 اُنہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس کو چاہئے کہ وہ قانونی و غیر قانونی احکامات میں فرق کو ملحوظ خاطر رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی احکامات پر عملد درآمد نہ کریں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کہا تھا کہ سول سرونٹس کسی بھی سیاسی یا گروہی وابستگی سے بلند ہو کر عوام کے خادمین کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی کوایمانداری سے سرانجام دیں۔
 دریں اثناءگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران نے ملاقات کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ نوجوان پاکستان تحریک انصاف کی طاقت ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قیام سے پہلے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والا سیاست میں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ مخلص اور محب وطن نوجوان عمران خان کا ساتھ دیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئین و قانون کی بالادستی کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ۔
 اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ ملک کی دو بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) ماضی میں بھی عوام کو بے وقوف بناتی رہی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کی وجہ سے ہی پاکستان تحریک انصاف وجود میں آئی تھی۔گورنرپنجاب نے کہا کہ عمران خان فردواحد کا نام نہیں بلکہ شعور اور خوداری کا نام ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عوام خوددار پاکستان کے لئے لاہور مینار پاکستان جلسہ کو کامیاب بنانے میں عمران خان کا ساتھ دیں۔  
یہ بھی پڑھیں۔سردا ر عثمان بزدار کا استعفا غیر آئینی قرار۔۔کیاگورنر وزیر اعلیٰ کو بحال کرنیوالے ہیں۔۔۔?