ریلوے نے ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ کردیا

Sep 18, 2023 | 18:12:PM
ریلوے نے ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ کردیا
کیپشن: مسافر ٹرین میں سوار ہو رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا،ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کرائے میں اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہوگا،کرائے میں اضافہ تمام میل، ایکسپریس ٹرینوں اور فریٹ ٹرینوں کیلئے کیا گیا ہے،ٹرین کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں تیسری بار ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی سے لاہور تک تمام ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرائے میں 300 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،اکانومی میں اضافے کے بعد کرایہ 3500 سے بڑھ کر 3800 ہوگیا جبکہ کراچی سے لاہور تک اے سی بزنس کے کرائے میں 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،کراچی سے لاہور تک اے سی بزنس کا ٹکٹ 8500 سے بڑھ کر 9000 ہزار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران، تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی