22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

Sep 18, 2021 | 20:37:PM
صوفی بزرگ، شاہ عبدالطیف بھٹائی
کیپشن: عام تعطیل، اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ حکومت نے صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پرعام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری سندھ نے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 22 ستمبر بروز بدھ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
یاد رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 278 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔اس ضمن میں چیف سیکرٹری سندھ نے حکومتی اعلان پر عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 14 صفر 1443 ہجری یعنی 22 ستمبر بروز بدھ کو صوبائی محکموں ،خودمختارکارپوریشنز ،بلدیاتی اداروں میں چھٹی ہوگی۔
خیال رہے ہر سال شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی مناسبت سے سندھ میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ لاہور ہے۔۔بچےسکول چھوڑ کرآنے والی خاتون سےجنسی ہراسانی کا واقعہ ۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی