وزیر اعظم کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

Mar 18, 2022 | 12:49:PM
وزیراعظم نوٹس
کیپشن: وزیر اعظم کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ 19 فروری 2022 کو ایکٹ میں آر ڈی نینس کے ذریعے ترمیم کی گئی جس کے تحت پارلیمنٹ ممبرز کو الیکشن مہم میں شرکت کی اجازت ملی۔ الیکشن کمیشن نے میٹنگ کر کے 10 مارچ کو ایک آرڈر جاری کیا کہ پبلک آفس ہولڈرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ آپ الیکشن کمیشن سے کیوں رجوع نہیں کرتے؟ معذرت کے ساتھ، آپ لوگوں نے بھی آرڈینینسز کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے، جو سارے کام پارلیمنٹ کے کرنے والے ہیں وہ کام آرڈینینسز سے ہو رہے ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ نوٹس امیدوار یا سیاسی پارٹی کو جاری ہو سکتا ہے، افراد کو نہیں، الیکشن کمیشن کے پاس یہ نوٹس جاری کرنے کا دائرہ اختیار ہی نہیں تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مارچ تک سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے لوئر دیر جلسہ میں شرکت پر الیکشن کمیشن نے انہیں اور اسد عمر کو نوٹس جاری کیا ہے، جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کرکے نوٹس فوری معطلی کی درخواست کی ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد ۔۔چودھری برادران اور شہبازشریف میں ملاقات طے