نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارسے بحرینی وزیرِ خارجہ کاٹیلیفونک رابطہ 

بحرینی وزیرِ خارجہ نے اسحاق ڈار کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد دی

Jun 18, 2026 | 16:11:PM
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارسے بحرینی وزیرِ خارجہ کاٹیلیفونک رابطہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارسے بحرینی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بحرینی وزیرِ خارجہ نے اسحاق ڈار کو امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد دی ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان مفاہمت میں پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کو بھی سراہاگیااوردونوں راہنماؤں نے اس اہم سنگِ میل پر ایک دوسرے کو مبارکباددی  اورکہاکہ یہ  پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی ۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور قریبی تعاون کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔