سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس چیئرمین قادر خان مندو خیل کی زیر صدارت ہوا جس میں کئی اداروں کے ملازمین کی بحالی اور ریگولر کرنے کا حکم دیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارے کے پاس کوئی سیکڈ ملازم نہیں، کنٹریکٹ ملازم ایک ہے اور ڈیلی ویجز 48 ہیں۔ کمیٹی نے حکم دیا کہ گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک کے تمام ملازمین کو ایک ہفتہ کے اندر کمیٹی کے احکامات کے مطابق ریگولر کیا جائے۔
کمیٹی نے محمد اختر نامی سیکڈ ملازم کے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں، 401 ڈیلی ویجز ملازمین جن کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے کی بھی مکمل تفصیلات ایک ہفتہ کے اندر طلب کرلی گئیں۔