روپیہ مستحکم ہونے لگا، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اچھی خبر آ گئی

Dec 18, 2023 | 18:36:PM
روپیہ مستحکم ہونے لگا، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اچھی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) معاشی گراوٹ کا شکار روپیہ مستحکم ہونے لگا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمیں 5 پیسے کی کمی ، دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر283 روپے 26 پیسے سے 283 روپے 21 پیسے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام  رہا  لیکن دیگر کرنسیاں گراوٹ کا شکار نظر آئیں ، ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہا  تو برطانوی پاؤند کی قدر میں ایک روپے کمی آئی ،یورو کی قیمت بھی 311 روپے پر برقرار ہے، برطانوی پاؤنڈ ایک روپے سستا ہوکر 360 روپے کا ہوگیا ،اماراتی درہم 20 پیسے کمی سے 78 روپے پر آگیا ،سعودی ریال 10 پیسے کمی سے 75.90  روپے پر آگیا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج کی بات کی جائے تو کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں منفی اختتام رہا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 925 پوانٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 65 ہزار 204 کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں 24 ارب 59 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 89 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ سرکار کا کرسمس اور یوم قائد پر چھٹیوں کا اعلان