ڈرگ اینڈ منی لانڈرنگ کیس: اداکارہ راکل پریت تفتیش کے لیے طلب

Dec 18, 2022 | 14:56:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ڈرگ اینڈ منی لانڈرنگ کیس: اداکارہ راکل پریت تفتیش کے لیے طلب
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی پولیس نے اداکارہ راکل پریت سنگھ کو 2017ء کے ٹالی ووڈ ڈرگ اینڈ منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔

بھارتی نجی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی) نے راکل پریت سنگھ کو ایک بڑے منشیات کیس کے سلسلے میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے، اس کیس میں ابھی تک کئی مشہور شخصیات سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔اس سے قبل حکّام نے2021ء میں بھی اداکارہ کو تفتیش کے لیے بلایا تھا اور دورانِ تفتیش اُنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا منشیات کے اسمگلرز سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ خود منشیات کا استعمال کرتی ہیں۔تلنگانہ ایکسائز اور پروہیبیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2017 میں 30 لاکھ انڈین روپے کی منشیات پکڑی تھی اور پریت سنگھ کا تعلق بھی اس منشیات سے ظاہر کیا گیا تھا۔اداکارہ کے ساتھ بھارت راشٹرا سامیتی کے ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کو بھی ایک دوسرے کیس میں سمن بھجوائے گئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

روہت ریڈی پر الزام ہے کہ اس نے دیگر دو افراد کے ساتھ ایک فلمی شخصیت کی پارٹی میں شرکت کی تھی جہاں منشیات کو استعمال کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ منشیات کا یہ کیس 2017ء میں اس وقت منظرِ عام پر آیا جب کسٹم حکام نے موسیقار کیلون مسکار نہاس اور 2 دیگر افراد کو 30 لاکھ روپے کی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔اس گرفتاری کے بعد تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس کیس میں ٹالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی بڑی تعداد ملوث ہو سکتی ہے۔