گوجرانوالہ ۔۔عالمی ریکارڈ کے لیے لگائے پودوں کو نامعلوم افراد نے رو ند ڈا لا

Aug 18, 2021 | 18:03:PM
گوجرانوالہ ۔۔عالمی ریکارڈ کے لیے لگائے پودوں کو نامعلوم افراد نے رو ند ڈا لا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)چیئرمین پی ایچ اے، ایس اے حمید نے نجی ٹی وی کو بتایا  ہے کہ حال ہی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 40 سیکنڈز میں 52 ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ کچھ بلاکس میں نامعلوم افراد نے پودوں کو کاٹ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس اے حمید نے کہا کہ ان عناصر کی شناخت ہوگئی ہے اور اب ان پودوں کی جگہ نئے پودے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پودے کو نقصان پہنچانا ایک جرم ہے جس کی سزا پہلی مرتبہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کے لیے 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید ہے جبکہ اسے دہرانے والے کے لیے 10 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا ہے۔

چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ ان تمام پودوں کو دن میں 2 مرتبہ پانی دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کا عملہ عالمی ریکارڈ کے لیے لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کے لیے دن رات کام کررہا ہے۔ اس ضمن میں عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں تاکہ لگائے گئے پھلدار پودے بڑھ کر درخت بن سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ادا کا رہ سجل علی کا ٹک ٹا کر خا تون کے کپڑے پھاڑنے وا لوں کے لئے عبر ت ناک سزا کا مطالبہ