انتخابات کب ہوں گے ؟؟مولانا فضل الرحمان نے بتادیا 

May 17, 2022 | 18:16:PM
مولانا فضل الرحمان ، بیان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف کوپاکستان آکرسیاست کرنی چاہیے،کوئی نواز شریف سے ان کی پاکستانیت نہیں چھین سکتا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوکوکوئی رعایت نہیں دی گئی،نوازشریف اوران کے پورے خاندان کو جیل میں ڈال دیاگیا، عمران خان کونسافرشتہ ہے کہ اس کےساتھ رعایت برتی جائے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان کوسازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا تھا،آئین اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کوتقسیم کرنےکی کوشش کررہے ہیں،سویلین اداروں میں تقسیم پیداہوجائے تو ازالہ ممکن ہے، عمران خان کوسازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ طے شدہ رائے ہے کہ کچھ شعبوں میں اصلاحات کے بعد ہی انتخابی میدان میں ا±ترا جائے گا۔ مولانا نے کہا کہ باہمی مشاورت سے انتخابی مرحلہ طے کیا جائے گا اور انتخابی اصلاحات میں کتنا وقت لگتا ہے اس بارے میں قبل از وقت کوئی بات نہیں کہی جا سکتی۔ ’سال، سوا سال کی بات ہے۔ ویسے بھی ابھی گدلے پانی سے نکلے ہیں دوبارہ گدلے پانی میں اترنا کوئی معقول بات نہیں ہو گی۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ تباہ و برباد معیشت کو سنوارنا ہے۔ عمران خان ہمیں تباہ حال معیشت دے کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چیئرمین نیب کیخلاف بڑا فیصلہ