اداکارہ سونیا حسین کا شعیب ملک سے متعلق پسندیدگی کا انکشاف

May 17, 2021 | 18:06:PM
اداکارہ سونیا حسین کا شعیب ملک سے متعلق پسندیدگی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ سونیا حسین نے والدین کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے متعلق پسندیدگی کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونیا حسین حال ہی میں شعیب ملک کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو عید مصروفیات سمیت شعیب ملک کی والدین سے متعلق پسندیدگی کے حوالے سے مداحوں کو بتایا۔
سونیا حسین نے بتایا کہ جب شعیب ان کے گھر آئے تو وہ ان کے والدین کو بھی حد پسندآئے، ملاقات کے دوران ان کی والدہ شعیب کو دیکھتی ہی رہیں اور سوال کیا کہ کیا شعیب شادی شدہ ہیں؟اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں میسج کرکے کہا شعیب اچھا لڑکا ہے۔
 اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر اچھے لڑکے کو دیکھ کر پہلا سوال یہی کرتی ہیں کہ یہ شادی شدہ ہے اور چونکہ ان کی والدہ سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں لہٰذا انہیں شعیب اور ثانیہ کی شادی کا علم نہیں تھا۔


 اداکارہ نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ وہ عام دنوں کے برعکس عید پر جلد اٹھ جاتی ہیں اور شاہی ٹکڑے بناتی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بہت اچھی کک ہیں۔
 شعیب ملک نے بھی اداکارہ سونیا حسین کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ سونیا بہت اچھی کک ہیں کیوں کہ وہ ان کے ہاتھ کا بنا کھانا کھاچکے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ نہ صرف سونیا حسین کاہاتھ کا بناکھانا کھاچکے ہیں بلکہ ان کی پوری فیملی سے بھی مل چکے ہیں جو کہ بہت اچھی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل شائقین کیلئے بڑی خوشخبری