اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی،علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آج فیصلہ گیا ہے کہ سارے نظام میں شفافیت کیسے لانی ہے ،اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی، اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں ویب سائٹ پر نشر کرے گی ، تمام شراکت داروں کے مفادات کو شفافیت کے ساتھ لے کرچلیں گے ، قیمت گرے گی یا چڑھے یا فوری عوام کو ریلیف منتقل ہوگا۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی مارکیٹ مین ڈیزل کا بھاؤ 140ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے ،پٹرول کا بھاؤ 89 سے بڑھ کر 100 ڈالر تک آچکا ہے ،ملکی وسائل استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو سہارا دینے کی کوشش کی ۔
ان کاکہناتھا کہ جو فیصلہ کررہے ہیں وہ تکلیف دہ ہوگا لیکن ریاست کیلئے مفید ہوگا،جب بین الاقوامی منڈی میں کمی ہوئی تو پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی کیں ،پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی سطح اب بھی کم ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کا تعلق عالمی کشیدگی سے ہے ، دنیا کے کئی ممالک میں تیل نہیں مل رہا تھا، پاکستان میں دستیاب ہے ، حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرکے 129ارب روپے کی سبسڈی دی تھی ۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے ہوتی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین سے عوام کو بروقت ریلیف ملے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی پرائسنگ کا نظام اب سب کے سامنے ہوگا،آئل مارکیٹنگ کمپنیاں منافع نہیں کمارہیں بلکہ کانوں کو ہاتھ لگا رہی ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ بحران میں منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی قابل قبول نہیں ہے ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائز منافع کمانے کا تاثر غلط ہے ، پٹرولیم لیوی جنگ سے پہلے جتنی تھی آج بھی اتنی ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی پاؤنڈ1.55روپے، یورو 67پیسے سستا ، اماراتی ریال، سعودی ریال اور ڈالر کی قیمت جانیے