الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر کا دریائے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Jul 17, 2023 | 17:15:PM
الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر نے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
کیپشن: دورے کے دوران صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے ذمہ داران سے ملاقات کی
سورس: الخدمت فاؤنڈیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے دریائے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ علاقے گنڈا سنگھ بارڈر کا دورہ کیا اور متاثرین میں تیار کھانے کی فراہمی اور میڈیکل کیمپس کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی اور الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پروگرام منیجر آصف جمال سمیت مقامی ذمہ داران موجود تھے۔

دورے کے دوران صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنے رضاکاروں کو الرٹ کردیا ہے جو حفظ ماتقدم کے طور پر دریائی علاقوں میں ریسکیو کے ساز و سامان کے ساتھ مستعد موجود ہیں۔

پنجاب میں دریائے ستلج، دریائے راوی اور دریائے چناب کے نواحی علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیلابی صورتحال پیدا

اکرام الحق سبحانی نے صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ پری مون سون کے پہلے سپیل میں 8 اور 9 جولائی کو ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں زیر کاشت رقبہ زیر آب آگیا جس سے مونجی کی فصل کو نقصان پہنچا۔

اور 5 سے 6 ہزار نفوذ پر مشتمل آبادی متاثر ہوئی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تلوار چیک پوسٹ کے مقام پر ریلیف کیمپ قائم کیا جہاں متاثرین کیلیے تیار کھانے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت میڈیکل کیمپ اور لائیو سٹاک کیلیے خوراک فراہمی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 4 سو سے 5 سو لوگوں میں کھانا اور معائنے کے بعد مفت ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں۔