بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیلابی صورتحال پیدا

Jul 14, 2023 | 12:29:PM
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیلابی صورتحال پیدا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد )عارف والا بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے سیلابی صورتحال پیدا سیلابی پانی فصلوں کے بعد قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان میں پانی چھوڑے جانے کےبعد  عارف والا کے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، مقامی انتظامیہ نے پاک فوج کی خدمات طلب کرلیں، پاک فوج نے سیلابی علاقوں کا ہنگامی دورہ  کرتے ہوئے مکینوں کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت  کر دی جبکہ پانی تیزی کے ساتھ مزید بستیوں کی جانب بڑھنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑا دی

 دوسری جانب ، سوا لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ مظفرگڑھ کی حدود میں داخل ہوگیا,ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کا دیگر افسران کے ہمراہ مختلف فلڈ بند کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگلے ماہ تک کیپمس قائم رہیں گے کسی بھی قسم کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، اگست تک سیلاب کا خطرہ برقرار ہے۔ 

دریائے چناب میں پانی کی آمد میں آہستہ آہستہ اضافہ ہونے لگا،ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد 29 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 15 ہزار کیوسک ہے،آنے والے دنوں میں پانی کی آمد 3 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتی ہے،دریائے چناب اور سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں. ضلعی انتظامیہ کا کہناہےکہ مظفرگڑھ میں  ابھی تو صورتحال نارمل ہے،ڈپٹی کمشنر خود سیلاب کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔