وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی  اجلاس۔۔گیس بحران پر حکومتی ارکان بھی بول پڑے 

Dec 17, 2021 | 22:48:PM
وزیراعظم ، زیرصدارت، پارٹی ، اجلاس
کیپشن: وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی  اجلاس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے پارٹی  اجلاس کی اندرونی کہانی 24نیوز سامنے لے آیا۔گیس بحران پر حکومتی ارکان بھی بول پڑے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ارکان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس نہیں ہے گھریلو اور صنعتی صارفین سب ہی احتجاج کر رہے ہیں،  گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی وزیر توانائی کے رویئے پر نالاں نظر آئے۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم سے حماد اظہر کے رویئے کی شکایت کر دی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب حماد اظہر صاحب ہمارا فون تک نہیں سنتے ۔عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم سے رابطہ آسان ہے لیکن حماداظہرسے مشکل ہے۔ اس موقع پر حماداظہر نے گورنرسندھ کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہرروزمیسج کرتاہوں۔اس پر گورنر سندھ نے کہا کہ لگتاہےآپ کسی غلط نمبرپرمیسجزکرتےہیں۔ گورنر عمران اسماعیل نے کہ گیس کی قلت ہے،کراچی میں گیس بحران سنگین ہے،گیس بحران کے حل کیلئےفوری اور ٹھوس اقدامات کئےجائیں۔حماد اظہر صاحب سندھ کی انڈسٹری بھی سراپہ احتجاج ہے آپ اگر انہیں گیس نہیں دے سکتے تو  کم از کم ان سے مل تو لیں۔ایک حکومتی رکن نے کہا  پنجاب کی انڈسٹری سے بھی ملاقات کر لیں ان کا بھی یہی شکوہ ہے ۔  

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ ہمارانوازشریف یامریم نواز سے مقابلہ نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہبازشریف کےکرپشن کیسزکواجاگرکریں۔ اجلاس میں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کےمعیشت دیوالیہ ہونےکےبیان کا بھی  تذکرہ ہوا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شبر زیدی نے اپنے بیان پر وضاحتی بیان دے دیا ہے ۔فواد چوہدری نے سوال پوچھا کہ شہباز شریف کے کیس پر تاخیر کیوں ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد کترینہ کیف میں پہلی بڑی تبدیلی آگئی