مہنگائی اور غربت کا نیا طوفان آنے والا ہے،پیپلز پارٹی رہنما

Sep 16, 2021 | 13:07:PM
مہنگائی اور غربت کا نیا طوفان آنے والا ہے،پیپلز پارٹی رہنما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرول اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے پرپارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ اور سابق وزیر اعظم پرویز اشرف نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور غربت کا نیا طوفان آنیوالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف اور حسن مرتضیٰ نے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے،حسن مرتضی نے کہا ہے کہ  پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی اور غربت کا نیا طوفان آنے والا ہے،گھبرانا نہیں کا ورد کرنے والا سمجھ لے کہ آئندہ اس نے آنا نہیں ہے۔

حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول 1 روپیہ مہنگا کرنے کی سفارش کی، سلیکٹڈ نے 5 روپے بڑھا دیئے،انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خودکشیوں اور جرائم کی تعداد میں اضافہ حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،

سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 4 وزرائے خزانہ بدلنے کے باوجود پیٹرول، ڈالر، قرضے اور مہنگائی اوپر جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    عمر شریف اور اہلخانہ کو امریکا کے ویزےجاری،جلد روانہ ہونگے