5 کروڑ کی گھڑیوں کا معاملہ،معروف کرکٹر کی وضاحت سامنے آگئی 

Nov 16, 2021 | 14:25:PM
 5 کروڑ کی، گھڑیوں کا معاملہ،معروف کرکٹر کی وضاحت سامنے آگئی 
کیپشن:  5 کروڑ کی گھڑیوں کا معاملہ،معروف کرکٹر کی وضاحت سامنے آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کررہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد  معروف بھارتی کر کٹر ہاردک پانڈیاجب دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے وطن واپس پہنچے تو ائیرپورٹ پر ممبئی کسٹمز نے ہاردک پانڈیا کی 5 کروڑ مالیت کی قیمتی گھڑیاں ضبط کرلیں۔اب  ہاردک پانڈیا کی جانب سے خود پر لگے الزامات پر وضاحت پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر کے پاس ان گھڑیوں کی رسید موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے کسٹم حکام نے ان کی دو گھڑیاں ضبط کیں تاہم آج صبح ہاردک پانڈیا نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔اور ٹویٹر بیان میں لکھا کہ میرے خلاف غلط خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس کی وضاحت پیش کرنا چاہتا ہوں کہ کسٹمز  نے خریدی گئی اشیا کی رسیدیں طلب کی تھیں جو جمع کروادی تھیں۔ میری گھڑی کی قیمت 5 کروڑ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے ہے، کسٹمز میری خریدی گئی چیزوں کی ڈیوٹی کا تخمینہ لگا رہا ہے جو میں اداکروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب کی ہمشکل خاتون کے چرچے