اسحاق ڈار سے ازبک وزیرخارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف 

May 16, 2026 | 12:52:PM
اسحاق ڈار سے ازبک وزیرخارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعید وف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاک از یک تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور کثیر الجہتی امور و خطے کی مجموعی صور تحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سینیٹ میں ہنگامہ،مسلح جھڑپ،گرفتاری کیلئے مطلوب سیاستدان فرار

از یک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ثالثی کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے بر قرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ  ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ  ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں، انہوں نے کہا کہ کیا آپ رُک سکتےہیں، ہم ڈیل کرادیں گے۔