سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں،مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کرینگے، علیم خان

Mar 16, 2024 | 20:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں،مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کریں گے،پارٹی کی مضبوطی کیلئے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے کی ضرورت ہے،پارٹی کا روشن مستقبل منتظر، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں جلد تنظیم سازی ہوگی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں عام انتخابات، بعد کی صورتحال و موجودہ ملکی و سیاسی معاملات کے علاوہ مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے  پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو وفاقی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہاکہ میرا بھر پورتعاون پارٹی کے تمام اراکین کے لئے حاضر ہے،انتخابی مہم میں شرکت پرایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین کا تہہ دل سے مشکور ہوں، حالیہ انتخابات کی روشنی میں پارٹی کاآئندہ کا مربوط لائحہ عمل طے کریں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہاکہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں،مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کریں گے،پارٹی کی مضبوطی کیلئے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے کی ضرورت ہے،پارٹی کا روشن مستقبل منتظر، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں جلد تنظیم سازی ہوگی۔

سی ای سی اراکین نے  پیٹرن انچیف جہانگیر خان خان ترین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا،استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخاب پر مشاورت مکمل ہو گئی،سی ای سی میں ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور دیگر تنظیمی امور کیلئے اصولی فیصلے کر لیے گئے ۔

اجلاس میں شمالی وزیر ستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی گئی،فوجی شہداء کو خرا ج عقیدت پیش کیا گیا،آئی پی پی کے بعض اراکین عمرے کی ادائیگی کی وجہ سے سی ای سی کے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے  ،اجلاس میں اسحاق خاکوانی، محمود مولوی، خرم حمید روکھڑی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، فیاض الحسن چوہان شریک  شریک ہوئے،میاں خالد محمود، شعیب صدیقی، گل اصغر بھگور، یاور کمال،چودھری ظہیر الدین، چوہدری عبدالرؤف،سید گل آغا،تسکین خاکوانی،رفاقت گیلانی، رائے اسلم کھرل، غضنفر عباس چھینہ، نعمان لنگڑیال،رانا نذیر احمد، روبینہ سلہری، سارہ احمد، فرخ ممتاز مانیکا،تابندہ وقاص, افتخار گیلانی،اجمل چیمہ، امیر حیدر سنگھا، چوہدری نوریز شکور، مامون جعفر تارڑ،نیاز گشکوری بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس ، 10 سال بعد فیصلےسے سب حیران