محسن نقوی کا آزاد حیثیت سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

Mar 16, 2024 | 13:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کیلئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2  کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ 

الیکشن کمیشن کے دفتر میں وکلاء کی ٹیم بھی وزیر داخلہ کے ساتھ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔چوہدری شافع حسین، خواجہ عمران نذیر، غضنفر عباس چھینہ اور علی موسیٰ گیلانی بھی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کے ساتھ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کی چاروں جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینٹ انتخابات کیلئے تجویز کیا اور تائید کی۔ 

محسن نقوی کو سینٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ق کے شافع حسین، پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر  گیلانی نے تجویز جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ عمران نذیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے غضنفر عباس چھینہ نے ان کی تائید کی۔