طالبان کا کنٹرول۔ ٹرمپ جو بائیڈن پر برہم۔ استعفے کا مطالبہ

Aug 16, 2021 | 21:10:PM
 طالبان کا کنٹرول۔ ٹرمپ جو بائیڈن پر برہم۔ استعفے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور طالبان کے کنٹرول سنبھالنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ کرنے کی اجازت دی گئی ہے اس سے امریکا کی بدنام ہوا اور اس بدنامی پر بائیڈن استعفا دے دیں۔
دوسری جانب افغانستان کی موجودہ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کا گڑھ نہیں بننا چاہئے اور طالبان کو کسی معاہدے کے بغیر تسلیم کرنے کی بات بھی نہ کی جائے۔
 یہ بھی پڑھیں۔بیٹیو ں کے نا م اے سے شرو ع۔۔اے پر ختم۔۔شا ہد آفریدی نے بھید کھول دیا