لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ،شہبازشریف نے سیاست داﺅ پر لگا کر ریاست بچائی، حمزہ شہباز

Oct 15, 2023 | 19:46:PM
لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ،شہبازشریف نے سیاست داﺅ پر لگا کر ریاست بچائی، حمزہ شہباز
کیپشن: حمزہ شہباز قصور میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے توپاکستان دیوالیہ ہوجاتا،ملک دیوالیہ ہوجاتا تو پٹرول ہزار روپے لٹر ہوتا،شہبازشریف نے ریاست بچائی،سیاست داؤپرلگائی، وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ۔
قصور میں مسلم لیگ (ن)کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہاکہ آج ہم نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے،بجلی مہنگی،نوجوان بےروزگار،دووقت کی روٹی پورا کرنا مشکل ہوچکا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے قرض لیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کوخودکشی پرمجبورکردیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کیں۔
حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ شہبازشریف آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے توپاکستان دیوالیہ ہوجاتا،ملک دیوالیہ ہوجاتا تو پٹرول ہزار روپے لٹر ہوتا،شہبازشریف نے ریاست بچائی،سیاست داؤپرلگائی۔
لیگی رہنما کا کہناتھا کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا وہ پورا کیا ، ن لیگ نے جھوٹے دعوے نہیں کئے کام کرکے دکھایا ، ان کا کہناتھا کہ پچھلے ادوار میں 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا ،کیا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر لوگوں کو ملے ؟

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا مراد سعید کی سالے کے گھر موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ، بڑی گرفتار
 حمزہ شہبازنے کہاکہ موٹرویز اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن نے جھوٹے وعدے نہیں کئے،ان کاکہناتھا کہ آج ڈالر کی قیمت 278 روپے ہے نواز شریف کے دور میں 105 روپے تھی ، نواز شریف کے دور میں بجلی کی قیمت 7 روپے تھی ،شہباز شریف نا سنبھالتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، وقت آگیا ہے کہ لوگ اپنے محسن کو پہچانیں ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی کرکے پاکستان کو مشکلات سے دور چار کیا ،آئی ایم ایف معاہدہ بحال نہ ہوتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، ان کا کہناتھا کہ9 مئی کو شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی ،9 مئی کو جناح ہاو¿س اور دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایاگیا ، 9 مئی کو ایک شخص ملک دشمنی میں بہت آگے نکل گیا تھا ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ نواز شریف نے ہندوستان کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کئے ،نواز شریف چاہتا تو اربوں ڈالر لیکر دھماکے نہ کرتا ،ان کا کہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 190 ملین کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ، توشہ خانہ کیس میں دوست ملکوں کے تحفے بیچ کر اربوں ڈالر جیب میں ڈالے ۔
حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو شہید کررہا ہے ،پاکستان فلسطین کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے ،اسرائیل فلسطین میں مین بربریت کی نئی داستان قائم کررہا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا استقبال کرنے مینار پاکستان جائیں گے،نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہوگا ،نواز شریف ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے ،لیگی رہنما نے کہاکہ شہباز شریف نے نوجوانوں کو گالی دینا نہیں سکھایا ، ان کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیا ،پاکستان کی ترقی میں زراعت اہم کردار ادا کر سکتی ہے ،آنے والے وقت میں کسانوں کو مضبوط کریں گے ،کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

 حمزہ شہباز نے کہاکہ بحث ہورہی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے غذائی قلت ہوگی ، آنے والے وقت میں کسان کو مضبوط کریں گے ،پینے کے صاف پانی کے منصوبے لیکر آئیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول پر عوام کو ریلیف کی بجائے آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کو نوازنے کا فیصلہ