آخری اوور میں 6 وکٹیں اڑا کر بولر نے مخالف ٹیم سے یقینی فتح چھین لی

Nov 15, 2023 | 09:00:AM
آخری اوور میں 6 وکٹیں اڑا کر بولر نے مخالف ٹیم سے یقینی فتح چھین لی
کیپشن: آخری اوور میں 6 وکٹیں اڑا کر بولر نے مخالف ٹیم سے یقینی فتح چھین لی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 6 گیندوں پر6 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلین کرکٹ کلب کے کپتان گیرتھ مورگن نےمخالف ٹیم سے یقینی فتح چھین لی۔
گولڈ کوسٹ کے پریمیئر لیگ ڈویڑن تھری میں سرفرز پیراڈائز کلب کی ٹیم نے مڈگیرابا کے خلاف فتح لگ بھگ مٹھی میں کر لی تھی اور 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انھیں آخری اوور میں صرف پانچ رنز کی ضرورت تھی جبکہ ان کی 6 وکٹیں بھی باقی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کو کپتان بنایا جائے تو۔۔۔بڑی آواز بلند ہو گئی

لیکن مڈگیرابا کے کپتان گیرتھ مورگن نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کر کے نہ صرف جیت حاصل کی بلکہ سب کو حیرت میں بھی ڈال دیا، میچ میں کامیابی کے بعد مورگن نے کہا کہ امپائر نے آخری اوور کے آغاز میں مجھ سے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے مجھے ہیٹ ٹرک کرنی پڑے گی تاہم جب یہ ہو گیا تو وہ میری طرف دیکھتے ہی رہ گئے۔

گیرتھ مورگن کہتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ ہیٹ ٹرک کے بعد میں نے سوچا تھا کہ اب یہ میچ نہیں ہارنا چاہیے،پھر یہ ناممکن ممکن بن گیا، جب میں نے آخری گیند پر حریف ٹیم کے کھلاڑی کو کلین بولڈ کیا اور سٹمپس کو پیچھے جاتے دیکھا تو مجھے یقین نہیں آیا، میں نے ایسا کچھ کبھی نہیں دیکھا تھا۔

لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب مورگن نے ایسی شاندار بولنگ کی ہو، کلب کے فیس بک پیج پر مورگن کے والد نے لکھا کہ ’مورگن نے ایک بار ایک اوور میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن وہ چھ وکٹیں حاصل نہیں کر سکے تھے کیونکہ اوور کے آغاز میں مخالف ٹیم کی صرف پانچ وکٹیں ہی باقی تھیں۔