شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی دی جائے تو وہ اپنا بیسٹ دے گا: عاطف رانا

ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی نے 18 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کیا: عاطف رانا

Nov 15, 2023 | 08:43:AM
شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی دی جائے تو وہ اپنا بیسٹ دے گا: عاطف رانا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی دے دی جائے تو وہ اپنا بیسٹ دے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری دی جاتی ہے تو وہ اپنا بیسٹ دیں گے، لاہور قلندرز پہلے چار سیزن پرفارم نہ کرسکا تھا،شاہین آفریدی کو جب ہم نے کپتان بنایا تو انہوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جو کوئی نہ کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی قیادت پر تنقید، سابق بھارتی کپتان میدان میں آ گئے

ان کا مزید کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بہترین بولر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی نے 18 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کیا، ہماری ٹیم میں ایسی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔

عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پراڈکٹ ہے، ہمارا کام گراس روٹ لیول پر بچوں کو پلیٹ فارم دینا ہے، لاہور قلندرز کے کھلاڑی میری فیملی کی طرح ہیں۔