شیر افضل مروت 18 مارچ کو ایف آئی اے میں طلب

Mar 15, 2024 | 09:09:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) مریم نواز پر قتل کی سُپاری کے الزام پر ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو 18 مارچ کو طلب کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شیر افضل مروت کو 9 مارچ کو کیے گئے متنازع ٹویٹ کے معاملے پر انکوائری کیلئے طلب کیا ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کی شکایت پر شیر افضل مروت کو طلبی کا سمن ایف آئی اے سائبر کرائم  کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حب: ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3افراد جاں بحق

اُنہیں 18 مارچ کو صبح 10 بجے الزام کے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔  

دوسری جانب ایف آئی اے کے نوٹس پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 18 مارچ کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گا۔ ایف آئی اے کو تمام ثبوت پیش کروں گا۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دیکھتا ہوں ایف آئی اے میں اتنادم ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو پکڑ سکے۔