احمد شہزاد نے ہمیشہ کیلئے پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا

Dec 15, 2023 | 14:46:PM
قومی کرکٹر احمد شہزاد کا پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو خیر باد کہتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ آئندہ کبھی ان 6 فرنچائزز کے ساتھ پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر احمد شہزاد کا پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو خیر باد کہتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ آئندہ کبھی ان 6 فرنچائزز کے ساتھ پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘ایک اور پی ایس ایل ڈرافٹ گزر گیا اور مجھے کسی ٹیم کی طرف سے پِک نہیں کیا گیا۔’

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ‘مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ تحریر مجھے اسی سال لکھنا پڑے گی۔ میں نے پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل نیشنل ٹی توئنٹی کپ میں بھرپور محنت کی اور بہترین کارکردگی دکھائی۔’

قومی کرکٹر نے کہا کہ ‘مجھے کسی پی ایس ایل ٹیم میں شامل نہ کرنا ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ کیوں مجھے پی ایس ایل 9 میں شامل نہیں کیا گیا اور جلد ہی پوری دنیا کو بھی اس کی خبر ہوجائے گی۔’

مزیدپڑھیں:  مسیح سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ

اُن کا مزید کہنا تھا  کہ ‘پی ایس ایل سے دوری اختیار کر رہا ہوں اور آئندہ کبھی ان ٹیمز کی ساتھ نہیں کھیلوں گا۔’

خیال رہے کہ احمد شہزاد نے 2016 میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی طرف سے پی ایس ایل میں بلے بازی کی تھی۔ 7 سالوں کے اندر انہیں دستیابی کے باوجود کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔