مسیح سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ

Dec 15, 2023 | 14:40:PM
مسیح سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)حکومت کا کریسمس کے موقع پرمسیحی برادری کے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ . 

حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کےملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پینشن ایڈوانس میں ادا کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، مسیح برادری کے تمام وفاقی ملازمین,پینشنرز کو20 دسمبر تک تنخواہ ادا کی جائے گی، وفاقی وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کو مراسلہ لکھ دیا۔