بھارت: عدالت کا نماز تراویح کی اجازت دینےسے انکار

Apr 15, 2021 | 09:11:AM
بھارت: عدالت کا نماز تراویح کی اجازت دینےسے انکار
کیپشن: (فائل فوٹو)مسجد میں نماز تراویح کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) ممبئی ہائیکورٹ نے شہر   کی مساجد میں با جماعت نمازوں اور تراویح کی ادائیگی اور دیگر عبادات کی اجازت سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ ے اس کے پس منظر میں یہ دلیل دی ہے کہ کورونا کی صورتحال تشویش کا باعث بن چکی ہے ، اس لئے اس بحران کی صورتحال میں لوگوں کی حفاظت زیادہ ضروری ہے۔ جسٹس آر ڈی دھنوکا اور جسٹس وی جی بشٹ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کہا کہ مہاراشٹرا حکومت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے تسلسل کو ختم کرنے کے لئے پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت محسوس کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ مذہبی رسم و رواج کو منانا یا اس پر عمل کرنا ضروری ہے لیکن سب سے اہم عوامی انتظامات اور لوگوں کی حفاظت ہے۔عدالت نے یہ تبصرہ جامع مسجد ٹرسٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران کیا۔ درخواست میں کہاگیا تھا کہ وہ جنوبی ممبئی میں واقع ٹرسٹ کی ایک مسجد میں پانچ وقت کی نماز کی اجازت دیں۔  اس سے قبل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے منگل کو ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لئے پوری ریاست میں دفعہ 144 کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا بھی ممکن ہے ۔۔اب کورونا ویکسین بھی چوری ہونی لگی۔۔۔!