پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے، رانا ثنا اللہ 

May 14, 2023 | 19:34:PM
پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے، رانا ثنا اللہ 
کیپشن: رانا ثنا اللہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ فتنے نے منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کرائی، فتنے نے قوم کو حادثہ سے دوچار کردیا،بھارت کیلئے ہزیمت ایم ایم عالم کے طیارے کو آگ لگائی گئی،عمران خان کو جس طرح ضمانت دی گئی دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، جو کچھ ہوچکا اس کے بعد یہی حل ہے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ فتنے نے لوگوں کے ذہنوں میں نفرت کی سیاست ڈالی،لوگوں کو پٹرول بم بنانے کی باقاعدہ تربیت دی گئی، شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کو آگ لگائی، لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کیلئے اہداف دئیے گئے،چیف جسٹس نے خود مذمت کی نہ اس سے کرائی،چیف جسٹس نے خود بھی سوال نہ کیا، ساتھی ججز کو بھی نہ کرنے دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شریک ہو ں گے
ان کاکہناتھا کہ 60ارب کا ڈاکا ڈالنے والاکہتا ہے تلاشی نہیں دوں گا،مبینہ آڈیولیکس سے پی ٹی آئی کاچہرہ بے نقاب ہوچکا،اندیشہ ہے ریڈزون میں احتجاج ہواتواسے کنٹرول کرنامشکل ہوگا، مولاناسے ریڈزون سے باہر احتجاج کی درخواست کی ہے، مولانافضل الرحمان نے مشاورت کیلئے وقت مانگاہے،مولانافضل الرحمان نے مشاورت کیلئے 10بجے تک کاوقت مانگاہے۔
رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ تین رکنی بینچ جس طرح فیصلے کررہاہے لوگوں میں غم وغصہ ہے، احتجاج سے متعلق اداروں کی اطلاعات بڑی الارمنگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی