کراچی میں زلزلے کی شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی خرم آباد ، ملیر اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔
زلزلے کے زور دار جھٹکوں کے بعد اہل علاقہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔