کراچی: رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین کا ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

Mar 14, 2024 | 19:26:PM
کراچی: رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین کا ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد آصف) کراچی سے رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے ضیاء الدین ٹرسٹ کی جانب سے 2 روز قبل گم ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے 2 روز قبل گم ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ سے ملاقات کی، ملاقات میں معروف سماجی رہنما فیضان راوت بھی موجود تھے، ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال ٹرسٹ کی جانب سے دونوں بچوں کیلئے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ ضمنی انتخابات، اسلام آباد سے کس جماعت کے امیدوار نے میدان مار لیا، بڑی خبر آگئی

ڈاکٹر عاصم حسین کے احکامات پر ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین سکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا اور سکول کی جانب سے دونوں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا، ایان اور انابیہ کووڈ کے بعد سے اب تک سکول نہیں جاسکے ہیں، 12 سالہ ایان نے جماعت دوم جبکہ 11 سالہ انابیہ نے جماعت اؤل تک تعلیم حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دونوں بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔