لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی عمارت انسانوں کے لیے خطرہ قرار

Jun 14, 2023 | 14:25:PM
بلڈنگ ریسرچ اسٹین نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 3 سال قبل ناقابل استعمال قرار دیا تھا۔ مخدوش عمارت قرار دینے کی 3 سالہ پرانی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) بلڈنگ ریسرچ سنٹر نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 3 سال قبل ناقابل استعمال قرار دیا تھا۔ مخدوش عمارت قرار دینے کی 3 سالہ پرانی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی پرانی عمارت، انڈور بلاک اور نرسنگ ہاسٹل کو 3 سال قبل پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خطرناک اور  ناقابل استعمال قرار دیا گیا تھا۔

بلڈنگ سنٹر اسٹین نے ان ڈور بلاک اور نرسنگ ہاسٹل کو فوری طور پر استعمال سے بھی روک دیا تھا اور ہسپتال کی عمارت کو فوری طورپر گرانے کا حکم دیا تھا۔   

مزید پڑھیں: اسپتال میں چھت کا پلستر نومولود بچوں کے اوپر گرگیا

لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی بحالی پر کروڑوں کے اخراجات کی بجائے نئی عمارت کی تعمیر کی سفارشات کی گئیں۔