وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سپیکر پرویز الہی پر بڑا الزام لگا دیا

Jun 14, 2022 | 09:42:AM
پنجاب اسمبلی،بجٹ،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز،پرویز الہی
کیپشن: بارہ کروڑ عوام انتظار میں تھی کہ بجٹ میں کیا ہے: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسپیکر آئین کو پامال کر رہا ہے، ہم ہر آئینی قانونی رستہ اپنائیں گے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ مسائل کے ذمہ دار عمران نیازی اور اسپیکر ہیں، اسپیکر آئین کو پامال کر رہا ہے، آج بارہ کروڑ عوام انتظار میں تھی کہ بجٹ میں کیا ہے، ہم نے آج بجٹ پیش کرنا تھا، بجت تقریر کے علاؤہ کچھ نہیں ہونا تھا، آئی جی اور چیف سیکرٹری کو پیش کرنے کا ایجنڈا نہیں بلکہ بجٹ پیش کرنے کا دن تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی کا ایوان سے نکلنے کا حکم ، عطااللہ تارڑ ڈٹ گئے

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کا بجٹ پیش نہ کیا جا سکا

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ سازشی ذہن کے لوگ ہیں، اسپیکر پرویزالہی کو بچوں کی طرح رلا دیا، چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تذلیل کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

ادھر اپوزیشن لیڈر سبطین خان کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ اسمبلی کے ممبر نہیں تو ایوان میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں، جان بوجھ کر چیف سیکریٹری اور آئی جی کو آنے نہیں دیا گیا، ہمارا مطالبہ تھا کہ ارکان پر جو مقدمات درج کیے گئے ان کا جواب دیا جائے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جب تک آئی پنجاب اور چیف سیکرٹری نہیں آتے ہاؤس نہیں چلنے دیں گے۔