شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا

Jan 14, 2024 | 21:48:PM
شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا
کیپشن: شاہد خاقان عباسی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں لیا اس کا مطلب ہے پارٹی میں نہیں ہوں، اپنے حلقے کیلئے پارٹی ورکرز کے نام دیے اور کہا کہ انہیں سپورٹ کروں گا لیکن مرکزی قیادت کی جانب سے انہیں ٹکٹ نہیں دیے گئے، اب کسی بھی ن لیگی امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے: جاوید ہاشمی کے داماد آر او آفس کے باہر سے گرفتار، کس جماعت کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں؟حیران کن خبر آگئی

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں جماعت بناؤں یا نہیں لیکن نئی جماعت کیلئے خلاء موجود ہے، کسی بھی جماعت سے انتخابی نشان نہیں لیا جاسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پارٹی کی کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتا، مجھے سیاست کرنی ہے اس سیاست کا کیا رخ ہوگا یہ آپکو مستقبل میں پتہ چلے گئے وہ سہی معنوں میں ایک سیاسی جماعت ہوگی چند افراد کا گروہ نہیں ہوگا، نئی جماعتوں کے نام پر بہت سے تماشے دیکھے میں کسی ایسے تماشے کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔