شاداب خان اپنی پسندیدہ مداح کے انتقال پر افسردہ

Oct 13, 2023 | 12:09:PM
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان کو اپنی ننھی اسپیشل مداح زینب کے انتقال نے  اظہارِ افسوس کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان کو اپنی ننھی اسپیشل مداح زینب کے انتقال نے  اظہارِ افسوس کردیا۔

شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد کی جیت زینب سمیت اسپیشل بچوں کے نام کی تھی، لیکن گزشتہ روز زینب دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں جس پر شاداب نے افسوس کرتے ہوئے ایک پیغام فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

شاداب خان نے انسٹاگرام پوسٹ  میں زینب کے ساتھ ایک تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ ’ زینب کے انتقال کا سن کر شدید صدمہ پہنچا، زینب کا میری ذات پر کس قدر اثر پڑا ہے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ہوں‘۔

پاکستانی کرکٹر نے لکھا کہ ’ میری دعائیں زینب کے ساتھ ہیں اور یہ دعا ہے کہ اللہ اسے جنت نصیب کرے‘۔

خیال رہے کہ شاداب خان نے رواں سال فروری میں پی ایس ایل میں اسلام آباد کی جیت کے بعد ایک پیغام ’ایکس‘ پر جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی جیت اسپیشل بچوں کے نام کردی تھی۔

مذکورہ پوسٹ میں شاداب خان نے زینب کو اپنی پسندیدہ فین قرار دیا تھا اور  اسپیشل بچوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔