وزارت خارجہ کی عمارت میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہوا، ممتاز زہرا بلوچ 

Oct 13, 2023 | 09:25:AM
 اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے دفتر خارجہ کے ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ وزارت خارجہ کی پرانی عمارت کے آخری فلور پر لگی۔

فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق دفتر خارجہ کی پرانی عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آتشزدگی سے دفتر خارجہ کے ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

آگ وزارت خارجہ کی مرکزی عمارت سے باہر لگنے کی وجہ سے کسی ریکارڈ یا انفرا اسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی 

دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔