ای سی سی اجلاس،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

Feb 13, 2023 | 18:27:PM
ای سی سی اجلاس،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
کیپشن: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمدکیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس ہوا،اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے گیس صارفین پر 310 ارب روپے کے اضافی بوجھ کی منظوری دے دی، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 112 فیصد سے زائد اضافہ کی منظوری دی گئی، سی این جی سیکٹر کیلئے قیمت 1371 سے بڑھا کر 1805 روپے ،سیمنٹ انڈسٹری کیلئے قیمت 1277 سے بڑھا کر 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل صارفین کیلئے قیمت 1283 سے بڑھ کر1605 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی، گھریلو صارفین کیلئے قیمت 780 سے بڑھ کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی،ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے  گیس کی قیمت 819 سے بڑھا کر 1100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کاکہناہے کہ بجلی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے، کھاد سیکٹر کیلئے گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، نان ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے قیمت 1054 سے بڑھ کر 1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی، ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے قیمت 852 سے بڑھ کر 1100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔

ذرائع کاکہناہے کہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہو گا، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کے 10 سلیبز کی منظوری دی گئی ہے، نان پروٹیکٹیڈ گھریلو صارفین پر 500 روپے کے فکس چارجز عائد کئے گئے ہیں،پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کے صارفین کیلئے50 روپے فکس چارجز عائد کئے گئے ہیں،تاہم روٹی تنور کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

اجلاس میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )کیلئے 40 ارب روپے کی گرانٹ منظورکرلی گئی جبکہ روس کے ساتھ قرض موخر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا ہوگیا