تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس ، چیئرمین کی درخواست ضمانت کی سماعت پر التوا کی مذمت

Aug 13, 2023 | 18:10:PM
تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس ، چیئرمین کی درخواست ضمانت کی سماعت پر التوا کی مذمت
کیپشن: تحریک انصاف پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت پر التواکی شدید مذمت کی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو بذریعہ خوراک سلو پوائزننگ کا شکار کرنے کے قوی تر امکانات کے پیش نظر گھر سے کھانا اور پانی منگوانے کی اجازت نہ دیئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف قواعد اڈیالہ کی بجائے اٹک جیل میں قید رکھنے اور اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر فیصلے میں تاخیر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کور کمیٹی تحریک انصاف نے کہاکہ متنازعہ ترین جج کے سیاہ فیصلے کے بعد عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کا متعصّبانہ اور جانبدارانہ رویہ انصاف کے خون میں کلیدی معاون بن رہا ہے،تاریخ مخصوص ججز کی معاونت سے ملک میں آئین، بنیادی حقوق، جمہوریت اور انصاف کی قبریں کھودی جا رہی ہیں،قوم اور عدل و انصاف کا مستقبل جسٹس منیر کی باقیات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بجائے عدالت عظمیٰ نچلی عدالتوں کے معاملاتِ کار میں اصلاح کا اہتمام کرے۔
کور کمیٹی نے چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات پر یومِ آزادی کے بے مثال جشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ، اجلاس میں یومِ آزادی سے قبل ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف بدترین کریک ڈاو¿ن ، سفاکیت کی انتہااور قابل مذمت قرار دیا گیا۔
اجلاس میں تحریک انصاف کے مختلف سطح کے ذمہ داران کی رہائشگاہوں پر چھاپوں اور توڑ پھوڑ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،اجلاس میں ظلم اور سفاکیت کی کسی بھی حد کے سامنے سرنگوں نہ ہونے اور چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بھرپور جشن آزادی منانے پر مکمل اتفاق کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: انوا رالحق کاکڑ کا نام کہاں سے آیا؟ خورشیدشاہ نے بڑا انکشاف کردیا
کور کمیٹی نے مجرم حکومت کی سفاکیّت اور وحشت کا پوری ہمّت و جرا¿ت سے مقابلہ کرنے اور حقیقی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں پیش کرنے والے کارکنان اور ذمہ داران کو خراجِ تحسین پیش کیا،اجلاس میں پیمرا کی جانب سے تحریک انصاف کے قائدین کے غیرقانونی بلیک آو¿ٹ کی شدید مذمت کی گئی،حماد اظہر، مراد سعید، علی نواز اعوان اور فرخ حبیب کے بیانات و تقاریر کی اشاعت پر پابندی غیر آئینی، غیر قانونی اور اختیارات اور ریاستی اداروں کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال قرار دیا،پیمرا کے حکمنامے کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کی مختلف جہتوں پر بھی غور کیا گیا۔
کور کمیٹی نے کہاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سمیت تحریک انصاف کے متعدد مرکزی ذمہ داران پہلے ہی غیرقانونی پابندیوں کی زد میں ہیں،ریاستی اداروں کے سیاسی استعمال کی روش نے ہمیشہ ریاست اور اس کے اداروں کی افادیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، چیئرمین پیمرا خلافِ قانون احکامات جاری کرکے ملک میں آزادی اظہار کا جنازہ نکالنے میں معاونت کی بجائے آئین کو مقدّم رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑیوں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں