رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

Apr 13, 2021 | 20:49:PM
رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے رنگ روڈ اتھارٹی کو کمرشل کوریڈور بنانے کی اجازت دے دی،رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کو پٹرول پمپس اور شاپنگ ایریا کی سہولت میسر آئے گی ۔

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ اتھارٹی نے پنجاب حکومت سے از خود بزنس پلان مرتب کرنے کی اجازت مانگ رکھی تھی، گزشتہ نو سال سے اتھارٹی بننے کے بعد رنگ روڈ پر ایک بھی کمرشل پراجیکٹ نہ بنایا جاسکا۔ رنگ روڈ پر پیٹرول پمپس اور سروس ایریا جیسے انتہائی اہم منصوبے بھی شروع نہ کئے جاسکے۔
 حال ہی میں ایکٹ ترمیم کے بعد رنگ روڑ اتھارٹی کو بڑا اختیار دیا گیا۔ اس سے قبل رنگ روڈ اتھارٹی کے پاس کمرشل و اکنامک کوریڈور بنانے کا اختیار نہیں تھا۔ ایمرجنسی کی صورت میں پٹرول ڈلوانے کے لئے رنگ روڈ کو چھوڑنا پڑتا تھا ۔پلان کے مطابق چھ مقامات پر پٹرول پمپس سائٹس تجویز کی جائیں گی۔
 ذرائع کے مطابق بتی چوک سے کماہاں تک چار سائٹس جبکہ ایس ایل ٹو پر دو سائٹس رکھی جائیں گی۔ رنگ روڈ دفتر کے ساتھ اراضی پر کمرشل پراجیکٹس بھی شروع کیا جاسکے گا ۔رنگ روڈ اتھارٹی اکنامک کوریڈور کا پراجیکٹ آئندہ کونسل کے اجلاس میں پیش کرے گی ۔ اکنامک کوریڈور سے رنگ روڈ اتھارٹی کو ریونیو جنریشن میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ رنگ روڈ اتھارٹی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اکنامک کوریڈور لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا