شمالی وزیرستان میں طلباء کو بہترین تعلیم دینے میں پاک فوج پیش پیش

Sep 12, 2023 | 12:25:PM
شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے پاک فوج کی بےلوث خدمات کا سلسلہ جاری ہے پاک فوج کی مسلسل کاوشوں سے شمالی وزیرستان کے طلباء ملک کے بہترین سکولوں میں زیر تعلیم ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے پاک فوج کی بےلوث خدمات کا سلسلہ جاری ہے ،پاک فوج کی مسلسل کاوشوں سے شمالی وزیرستان کے طلباء ملک کے بہترین سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  90 طلباء علی گڑھ پبلک سکول میں زیر تعلیم ہیں،67 طلباء و طالبات پاک ترک سکول میں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس بورڈنگ سکول میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں، اس سکول میں طلباء کو دینی اور دنییاوی تعلیم کی ساتھ ساتھ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی مصروف رکھا جاتا ہےامام مسجد کی موجودگی میں پانچ وقت کی نماز اور قرآن کی تعلیم کا اہتمام کیا جاتا ہےطلباء کو مفت اور معیاری کھانے بھی فراہم کیے جاتے ہیںہ

قابل اساتذہ سے مفت اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کے لیے لائبریری اور جدید کمپیوٹر اور سائنس لیب کا بھی انتظام کیا گیا ہے سکول میں بہترین کھیلوں کے میدان کے ساتھ ساتھ مفت اور معیاری کھیلوں کے سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دھمکی کام کرگئی،روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر مزید سستا ہو گیا

ایک طالب علم نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک آرمی کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

دوسرے طالب علم کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی سے لے کر قومی مواقعوں کی جب بات آتی ہے تو یہ ادارہ میرے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے،ایک اور طالب علم کہتے ہیں کہ میں پاک فوج کی بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل روشن کرنے کا یہ موقع فراہم کیا،ایک لڑکی ہونے کی حیثیت سے تعلیم حاصل کرنے کا یہ موقع میرے لیے بہت اہم ہے۔

یہ وہ جذبات ہیں جو انہوں نے پاک فوج کی محبت میں ادا کئے ہیں ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی اچھے سکول میں تعلیم حاصل کرے اور اپنے مستقبل کو سنوارے جب کسی کی یہ خواہشات پوری ہوتی ہیں تو انکی زندگی کا سب سے اہم خواب پورا ہوجاتا ہے اور وہ انسان جس نے اس کی اس عمل میں مدد کی ہوتی ہے  ان کی محبت کو کسی الفاظ کی صورت میں ادا نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:صدر مملکت کی مدت کی آئینی مدت پوری، کتنے اختیارات رکھتے ہیں؟