صحافیوں کیلئے بڑا اعلان:ترجیحا کورونا ویکسین لگائی جائیگی، فردوس عاشق

May 12, 2021 | 13:03:PM
صحافیوں کو ترجیحا کورونا ویکسین لگائی جائیگی
کیپشن: صحافیوں کو ترجیحا کورونا ویکسین لگائی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرنٹ لائن میڈیا ورکرز کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی برادری کو ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی، پنجاب میں ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 146 سے بڑھا کر 296 کی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں کو ترجیحاً کوروناویکسین لگانے سے متعلق سفارشات منظور کر لی گئی ہیں، عید تعطیلات کے بعد پنجاب کے صحافیوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں اب تک 18لاکھ سے زائد افراد کو ویکسینیٹ کیا جا چکا ہے، مراکزکی تعداد بڑھانے کا مقصد کم وقت میں زیادہ شہریوں تک ویکسین پہنچانا ہے، بہت جلد لگ بھگ 30 لاکھ مزید ویکسینز پنجاب کو دستیاب ہوں گی۔
 یہ بھی پڑھیں:    اپریل میں کوروناویکسین کی مزید3کھیپ آرہی ہیں, اسد عمر