نواب شاہ: آصفہ بھٹو کی والداور پھپو کی انتخابی مہم کیلئے جوشیلے انداز میں نظم، جیالے پرجوش

Jan 12, 2024 | 23:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر خان) نواب شاہ میں اپنے والد آصف زرداری اور پھپو عذرہ فضل پیچوہو کی انتخابی مہم کے دوران آصفہ بھٹو نے جوشیلے انداز میں نظم پڑھ کر سماہ باند ڈالہ جیالوں سے خوب داد وصول کی۔

نواب شاہ میں آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف علہ زرداری اور پھپو ڈاکٹر عذرہ فضل پیچوہو کی انتخابی مہم میں نظم پڑھ کر نعرے لگوا کر جیالوں کو پر جوش کردیا نظم میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی کا حوالہ دیکر عوام کو بھٹو کے پرچم تھام کر 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگانے کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بڑی چال چل دی، گجرات میں لیگی امیدوار کے مقابلے میں بھائی کو کھڑا کر دیا

کارنر میٹنگ جلسے میں تبدیل ہوگئی جیالوں نے جۓ بھٹو کے نعرے لگائے، آصفہ بھٹو کی  پنڈال آمد پر ڈھول شہنائی پر جیالوں کا رقص، گل پاشی کی گئی، ان کے ہمراہ آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاپیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کئے، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملکی اداروں و عوام کے لۓ پہلے سے بہتر کام کرے گی۔