عوام حکومت سے کتنے خوش ہیں؟ میرے ساتھ بازاروں میں چلیں، دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہوجائے گا،پرویز رشید 

Jan 12, 2021 | 18:17:PM
 عوام حکومت سے کتنے خوش ہیں؟ میرے ساتھ بازاروں میں چلیں، دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہوجائے گا،پرویز رشید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، میں حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہتا ہو ں کہ اگر دیکھنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے کتنے خوش ہیں؟ تو میرے ساتھ بازاروں میں چلیں سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ 

تفصیلا ت کے مطا بق ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف نے بھی کہا کہ براڈشیٹ اثاثے تلاش کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ براڈشیٹ کمپنی معاوضے کی ادائیگی کے لیے لندن کی عدالت گئی۔ مقدمہ لڑنے اور دیگر مد میں 700کروڑ روپے خرچ ہوئے،700کروڑ روپے سے آٹا،چینی کی قیمت کم نہیں کی جاسکتی تھی؟ 
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لئے ہزاروں ایکڑ زمین کہاں سے آئی ؟ایوان میں تقریریں کرنااورعوام کی عدالت میں پیش ہوکراپنی باتوں کی تائیدحاصل کرنا مختلف باتیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس حکومت پاکستان کے نہیں ہیں۔