این اے 251: پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد جے یو آئی کے سید سمیع اللہ کامیاب

Feb 12, 2024 | 19:20:PM
این اے 251: پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد جے یو آئی کے سید سمیع اللہ کامیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) این اے 251 قلعہ سیف اللہ میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد  جے یو آئی کے سید سمیع اللہ کامیاب ہو گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 قلعہ سیف اللہ ‘ ژوب ‘ شیرانی میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد  پشتونخوا میپ کے امیدوار خوشحال کاکڑ کو  93 ووٹوں سے شکست ہو گئی، خوشحال کاکڑ  ٹوٹل 46117 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ کامیاب ہونے والے جے یو آئی کے امیدوار سید سمیع اللہ نے 46210 ووٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ، فردوس عاشق اعوان نے اہم بیان جاری کردیا

خیال رہے کہ پوسٹل بیلٹ میں خوشحال کاکڑ 405  جبکہ سید سمیع اللہ کو 1447 ووٹ ملے۔